• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 164363

    عنوان: قضا نمازوں کی وجہ سے مستقل طور پر سنن موٴکدہ ترک کرنے کا حکم

    سوال: میری 8 سال کی نماز قضاء ہے اور کوشش کرتا ہوں کہ جلدی سے پڑھ لوں اور صرف فجر کی سنت پڑھتا ہوں باقی ساری سنت چھوڑ کر اس کی کی جگہ قضاء عمری پڑھتا ہوں اور روزانہ چھ سات نماز اس طرح قضا ادا کر لیتا ہوں کیا اس میں مجھے سنت ترک کرنے کا گناہ ہو اور کیا یہ صحیح ہے ذرا تفصیل سے جواب دیں۔

    جواب نمبر: 164363

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1297-1082/N=12/1439

    چھوٹی ہوئی نمازوں کی وجہ سے فرض نمازوں سے پہلے یا ان کی بعد کی سنن موٴکدہ مستقل طور پر چھوڑنا درست نہیں اگرچہ ان کی جگہ قضا نمازیں پڑھی جائیں، اس صورت میں آدمی کو مستقل طور پر سنن موٴکدہ چھوڑنے کا گناہ ہوگا؛ لہٰذا آپ قضا نمازوں کی وجہ سے سنن موٴکدہ ترک نہ کریں؛ بلکہ دونوں پڑھیں؛ البتہ جو نفل نمازیں ہیں، اگر آپ وہ نہ پڑھیں؛ بلکہ ان کی جگہ قضا نمازیں پڑھیں تو اس میں کچھ حرج نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند