عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 16394
یہ
بتائیں کہ مسجد میں باجماعت نماز کا ثواب ستائیس نمازوں کے برابر ہے؟ اور کیا کسی
مرکزی یا جامع مسجد میں نمازوں کا ثواب پانچ سو نمازوں کا اور مسجد نبوی شریف میں
پچاس ہزاراو رخانہ کعبہ میں ایک لاکھ کے برابر ہے؟ وضاحت فرمادیں۔

جواب نمبر: 16394
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی(د):1911=1507-10/1430
جی ہاں مذکورہ فضیلت روایت حدیث سے ثابت ہے۔ البتہ محلہ کی مسجد کا ثواب بعض روایت میں پچیس آیا ہے، بعض میں ستائیس۔ اخلاص کے فرق سے بھی ثواب کا فرق ہوسکتا ہے: عن أنس بن مالک قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صلاة الرجل في بیتہ بصلاة وصلاتہ في مسجد القبائل بخمس وعشرین صلاة وفوة فيالمسجد الذي یجمع فیہ بخمسمأة صلاة وصلاتہ في المسجد الأقصی بخمسین ألف صلاة وصلاتہ في مسجدي بخمسین ألف صلاة وصلاتہ في المسجد الحرام بمأة ألف صلاة․ رواہ ابن ماجہ ، مشکاة: ۷۲)
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند