عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 163858
جواب نمبر: 163858
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa : 1250-1144/M=11/1439
(۱) مقتدی ہو یا امام ، ہر ایک کو درود شریف ، دعائے ماثورہ اور تشہد آہستہ آواز سے پڑھنا چاہئے۔ اتنی آواز سے کہ خود سن لے۔
(۲) فرائض سے پہلے جو سنن ہیں اور فرائض کے بعد جو سنن و نوافل ہیں ان میں بھی آہستہ آواز سے قرأت کرنی چاہئے۔
(۳) جی ہاں، تسبیحات اتنی آواز سے پڑھنا صحیح اور کافی ہے کہ اس کے کانوں تک آواز پہونچ جائے، اتنی آواز سے نہ پڑھنے کہ پاس والے سن لیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند