• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 163772

    عنوان: کیا محض نیت کرلینے سے روزے واجب ہوں گے؟

    سوال: عرض خدمت یہ ہے کہ میرا نام فرحت اللہ ہے میں حیدر آباد ، ریاست تلنگانہ کا رہنے والا ہوں سوال یہ ہے کہ میں نے میرا ایک کام ہونے پر 10 نفل روزے رکھنی کی نیت کی تھی ۔ مگر گردے میں پتھری کی وجہ سے روزہ نہیں رکھ پا رہا ہوں ۔ اب ا س کے لیے کیا کفارہ ادا کرنا ہوگا شکریہ

    جواب نمبر: 163772

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1345-1197/H=11/1439

    اگر نفل روزے رکھنے کی صرف نیت ہی کی تھی اور زبان سے نذر کے کچھ الفاظ نہ بولے تھے تو کام ہوجانے پر بھی روزوں کا رکھنا واجب نہ ہوا ایسی صورت میں پتھری کی وجہ سے نہ رکھ سکیں تو کچھ مالی کفارہ واجب نہیں بلکہ پتھری کا عذر نہ ہو تب بھی واجب نہیں البتہ اس نیت سے کچھ رقم وغیرہ صدقہ کردیں کہ اس کی برکت سے اللہ پاک شفاء عطا فرمادے تو بہتر ہے واجب یہ بھی نہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند