• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 163747

    عنوان: نماز سے باہر ٹخنے سے نیچے باجامہ پہننا کیسا ہے؟

    سوال: سوال یہ ہے کہ کیا ”نماز سے الگ“ اگر ٹخنے ڈھکے ہوں تو کیا اس میں کوئی حرج ہے؟ کیا یہ عذاب ہے؟ یا کوئی گناہ ملے گا؟ اور اس کی صورت میں کیا ہے، کیا یہ فرض ہے؟

    جواب نمبر: 163747

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 1123-849/SN=11/1439

    پاجامہ ، پینٹ وغیرہ سے ٹخنے ڈھانکنا شرعاً ناجائز اور بڑا گناہ ہے ، یہ حکم نماز کے اندر اور نماز کے باہر دونوں کے لئے ہے۔ بخاری شریف کی ایک روایت میں ہے: ما أسفل من الکعبین من الإزار فی النار (بخاری، رقم: ۵۷۸۷ ) یعنی جو شخص اپنا کپڑا ٹخنے کے نیچے لٹکائے گا وہ جہنم میں جائے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند