• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 163443

    عنوان: نماز میں سجدہ تلاوت کرکے سجدہ کرنا بھول گیا ؟

    سوال: سوال ؟ کیا فرماتے ہیں علماء دین اور مفتیانِ شرع مسئلہ ذیل کے بارے میں " کہ اگر نماز میں آیت سجدہ تلاوت کی لیکن سجدہ کرنا بھول گیا تو اس نماز اور سجدہٴ تلاوت کا کیا حکم ہے ؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں تسلی بخش جواب سے نوازیں۔

    جواب نمبر: 163443

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1171-965/B=11/1439

    نماز میں آیت سجدہ پڑھی اور نماز میں سجدہٴ تلاوت نہیں کیا، تو اس کے بعد سجدہٴ تلاوت جائز نہیں، بس اس کی تلافی یہ ہے کہ توبہ واستغفار کرے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند