• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 163438

    عنوان: مسبوق اگر امام کے ساتھ سلام پھیردے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ ایک شخص دوسری یا تیسری رکعت میں امام کے ساتھ حاضر ہوا یعنی مسبوق ہوا اب جب امام آخری قعدہ کے آخر میں سجدہ کرے یا مکمل نماز ختم کرے تو یہ مسبوق امام کے ساتھ سلام پھیرے گا یا نہیں اگر نہیں پھیرے گا تو اگر غلطی سے پھیرا تو کیا کرے گا اور اگر قصداً پھیرا تو کیا کرے گا یا اگر ایک طرف پھیرا یا دونوں طرف پھیرا تو کیا حکم ہے تمام صورتیں واضح کریں؟

    جواب نمبر: 163438

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1174-1048/B=12/1439

    مسبوق امام کے ساتھ سلام نہیں پھیرے گا، اگر پھیر دیا تو اسے اخیر میں سجدہٴ سہو کرنا پڑے گا۔ غلطی سے پھیرا ہو ایک طرف پھیرا ہو یا دونوں طرف پھیرا ہو، ان سب صورتوں میں مسبوق کو اپنی نماز کے آخر میں سجدہٴ سہو کرنا پڑے گا۔ اگر قصدا سلام پھیرا ہو تو اس کی نماز فاسد ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند