• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 163333

    عنوان: بلاضرورت فوٹو کھینچنے والے شخص کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے ؟

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان شرع اس مسئلہ میں کہ بلاضرورت فوٹو کھینچنے والے شخص کے پیچھے نماز پڑھنا کیسا ہے ؟ دلیل کے ساتھ جواب مرحمت فرمائیں۔

    جواب نمبر: 163333

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1315-1139/sd=11/1439

     بلا ضرورت فوٹو کھینچنا ناجائز ہے ، ایسا شخص اگر توبہ نہ کرے اور فوٹو کھینچنے سے باز نہ آئے ، تو اُس کی امامت مکروہ ہوگی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند