عنوان: بہت دیر تک گیس (ریح) روک کر نماز پڑھانا كیسا ہے؟
سوال: میں سعودی عرب رہتا ہوں یہاں امامت کا بہت مسئلہ ہے امام جلدی ملتے ہی نہیں اس صورت میں میں امامت کر دیتا ہوں اور مجھے بس 25 سے 30 سورتیں ہی یاد ہیں اور میری کوشس یہی رہتی ہے کہ جتنی اچھی ہو سکے نماز پڑھاوں اسلئے آپ مجھے بتائیں کہ امامت کے سارے مسائل کس کتاب میں ملیں گے کتاب کا نام بتائیں اور دوسرا سوال یہ ہے کہ مجھے گیس کی بیماری ہے میں بہت دیر تک گیس روک کر نماز پڑھاتا ہوں کیا اس حال میں میں نماز پڑھا سکتا ہوں جبکہ کوئی دوسرا آدمی امامت کے لائیک ہے ہی نہیں مجھے اس کا کوئی حل بتائیں اور گیس مجھے ہر وقت رہتی ہے اور بہت زیادہ بھی ہے ۔
برائے مہربانی ذرا تفصیل سے جواب دیں۔ اللہ آپ کے علم میں اور اضافہ کرے ۔
جواب نمبر: 16300301-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:1219-1081/H=10/1439
(۱) ”مسائل امامت“ (مرتبہ قاری محمد رفعت صاحب مدظلہ) مکتبہ رضی دیوبند یا مکتبہ حسینہ دیوبند سے منگالیں اوراس کو مطالعہ میں رکھیں۔
(۲) اگر دوسرا کوئی شخص لائق امامت آجائے تو درخواست کرکے اس سے نماز پڑھوادیا کریں ورنہ آپ ہی پڑھادیا کریں تیس یا پچیس سورتیں یاد ہیں تب بھی امامت درست ہے، گیس کی بیماری کا علاج کسی اچھے معالج سے کراتے رہیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند