• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 162877

    عنوان: تلفظ میں غلطی کرنے والے امام کے پیچھے نماز پڑھنا

    سوال: سلام کے بعد عرض یہ ہے کہ ہماری مسجد میں ایک امام ہے جو بہت علط الفاظ ادا کرتے ہیں اللہ اکبر کی جگہ اللہ اکبار تکبیر تھریمہ میں ایسا ادا کرتا ہے اور بہت حروف علط ادا کرتے ہیں الرحمن الرحیم کی جگہ الرھمن الرھیم پڑھتے ہیں وغیرہ وغیرہ ۔ اب سوال یہ ہے کہ میں اس کے پیچھے نماز ادا کرسکتا ہوں کہ نہیں حلانکہ میرے حروف مکمل صحیح ہیں لیکن میرا مسئلہ یہ ہے کہ مجھے پیشاب کے قطرے آتے ہیں اور دوسرا کوئی طریقہ نہیں یعنی نزدیک مسجد نہیں جس میں میں باجماعت نماز پڑھ سکوں، اب میں زیادہ نمازیں اکثر گھر میں پڑھتا ہوں کیا کرو ں اور اور مقتدیوں کیلئے کیا حکم ہے ؟

    جواب نمبر: 162877

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1084-855/B=10/1439

    امام صاحب کو کسی اچھے مفتی اور مجود عالم وقاری کے پاس لیجائیں اور ان کے سامنے اللہ اکبر کو اور الرحمن الرحیم کو اور دوسری سورتوں اور آیتوں کو پڑھ کر پہلے وہ سن لیں اس کے بعد وہ جیسا فیصلہ کرے اس پر آپ لوگ عمل کریں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند