• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 162874

    عنوان: ذہنی توزان کا مریض اگر صحیح نماز پڑھنے پر قادر نہ ہو تو کیا اسے نماز پڑھنے سے روک دینا چاہیے

    سوال: حضرت، ہماری چچی کا ذہنی توازن صحیح نہیں ہے کبھی کسی وقت ٹھیک ہو جاتا ہے کبھی کسی وقت دوبارہ خراب ہو جاتا ہے، مگر وہ نماز پڑھتی ہیں لیکن ہم نے نوٹ کیا ہے کہ وہ اب نماز صحیح نہیں پڑھتی، ہر رکعات کے بعد سلام پھیر دیتی ہیں، کیا ہم ان کو نماز پڑھنے سے روک دیں یا پڑھنے دیں؟

    جواب نمبر: 162874

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1102-933/N=10/1439

    آپ اپنی چچی کو نماز پڑھنے سے نہ روکیں، وہ جس طرح نماز پڑھ رہی رہیں، انھیں پڑھنے دیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند