• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 162849

    عنوان: سنت نماز میں چاروں قل پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال: سنت موکدہ یا غیر موکدہ 4 رکعت والی نماز میں چاروں قل پڑھ سکتے ہیں؟ جیسے پہلی رکعت میں سورہ الکافرون، دوسری رکعت میں سورہ الاخلاص، تیسری رکعت میں سورہ الفلق اور چوتھی رکعت میں سورہ الناس کیونکہ میں نے کہیں پڑھا ہے کہ پہلے بڑی سورہ پڑھنی چاہیے پھر چھوٹی سورہ اور اگر ایسا ہے تو اس کو آگے پیچھے پڑھ سکتے ہیں جیسے سورہ الکافرون اور سورہ الناس میں 6 آیتیں ہیں تو پہلی 2 رکعت میں سورہ الکافرون اور سورہ الناس پھر تیسری رکعت میں سورہ الفلق میں 5 آیتیں ہیں تو سورہ الفلق اور چوتھی رکعت میں 4 آیتوں والی سورہ اخلاص کیونکہ میں یہ بھی کہیں پڑھا تھا کہ اس طرح سے الٹا بھی نہیں پڑھنا چاہیے ۔ برائے مہربانی اس کا صحیح حل بتائیں نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 162849

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1059-935/D=10/1439

    خلاف ترتیب پڑھنا مثلاً پہلی رکعت میں سورہٴ فلق اور دوسری رکعت میں سورہٴ اخلاص یہ تو مکروہ ہے۔

    (سنت غیر موٴکدہ) نفل میں پہلی رکعت میں سورہٴ کافرون دوسری میں اخلاص تیسری میں فلق اور چوتھی میں الناس پڑھ سکتے ہیں کیونکہ دو رکعت (ایک شفعہ) مستقل نماز ہوتی ہے لہٰذاخلاص کے بعد فلق ہونے میں حرج نہیں وأما اطالة الثالثة علی الثانیة والأولی فلا تکرہ لما أنہ شفع آخر (الدر مع الرد ج۲ص۲۶۵) اور سنت موٴکدہ اور فرض میں ایسا کرنا مکروہ تنزیہی ہے وإطالة الثانیة علی الأولی یکرہ تنزیہا (الدر مع الرد ۲/۲۶۳)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند