• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 162103

    عنوان: امام پر زنا کا شک ہے تو کیا ان کی اقتدا چھوڑکر تنہا نماز ادا کرسکتے ہیں؟

    سوال: میرا یہ سوال ہے کہ ہماری مسجد کے امام پر زنا کا شک ہے اور دیگر مسجدیں دور ہیں اور رمضان کریم بھی قریب ہیں تو ایسی حالت میں اس امام کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں اور ایسی حالت میں جماعت سے نماز چھوڑ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 162103

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1033-876/N=10/1439

    محض شک کی وجہ سے امام صاحب کی اقتدا ترک کرنا اور جماعت چھوڑنا درست نہیں، آپ حسب سابق امام صاحب ہی کی اقتدا میں نماز ادا کرتے رہیں اور جماعت نہ چھوڑیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند