• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 161870

    عنوان: جائے ملازمت میں قصر یا اتمام؟

    سوال: ایک شخص شرعی مسافت کی دوری پر ملازمت یا تجارت کرتا ہے اور وہ جائے ملازمت یا تجارت میں 15 دنوں سے کم ہی ٹھہرتا ہے یا روزانہ گھر سے آتا جاتا ہے اور وہاں مستقل رہنے کا ارادہ نہیں ہے تو کیا اس جگہ وہ قصر کرے گا یا اتمام؟

    جواب نمبر: 161870

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:1149-1014/H=10/1439

    روزانہ آتا جاتا ہو یا پندرہ دن سے کم ٹھہرنے کا قصد کرتا ہو تو دونوں صورتوں میں راستہ میں اور جائے ملازمت میں بھی قصر ہی کرے گا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند