• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 160983

    عنوان: نماز شروع کرنے سے پہلے آیت الکرسی پڑھنا کیا حدیث سے ثابت ہے؟

    سوال: یہ کسی حدیث سے ثابت ہے کہ نہیں؟ مفتیان کرام ضرور جواب دیں۔ کیا آپ کو نماز پڑھتے وقت خیالات آتے ہیں؟ آپ اپنی نماز میں کوئی اور باتوں کو سوچنے لگتے ہیں؟ یہ آپ کو شیطان بہکاتا ہے، آپ نماز پڑھنے سے پہلے ایک مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر نماز شروع کیجئے گا کیونکہ آیت الکرسی پڑھنے سے شیطان نماز میں خلل نہیں ڈالتا۔ یہ میسج آپ سب کو فوروارڈ (آگے پہنچاوٴ) کریں، اس میسج کو فوروارڈ کرنے کے لئے شیطان آپ کو روکے گا لیکن آپ اس میسج کو روکئے گا نہیں، سبھی کو فوروارڈ کریں، مجھے بھی بھیجیں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 160983

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:936-700/sn=8/1439

    مختلف مواقع پر آیت الکرسی پڑھنے کے بہت سے فضائل وفوائد کتب حدیث وتفسیر میں مذکور ہیں؛ لیکن نماز شروع کرنے سے پہلے آیت الکرسی پڑھنے کا ذکر کسی حدیث میں بندے کو نہیں ملا۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند