• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 160667

    عنوان: عورتوں اور مردوں کے سجدے کرنے میں کیا فرق ہے؟

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ نماز میں مرد اور عورت کے سجدہ کرنے کے طریقے میں کیا فرق ہے؟

    جواب نمبر: 160667

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:950-816/sd=8/1439

    عورت اور مرد کے سجدے میں فرق یہ ہے کہ مرد اس طرح سجدہ کرے گا کہ اُس کا پیٹ ران سے اور بازو بغل سے علیحدہ رہے گا اور کہنیاں زمین سے اوپر رہیں گی، جب کہ عورت سجدے میں پیٹ کو رانوں سے اور بازو کو بغل سے ملا کر رکھے گی اور کہنیاں زمین پر بچھاکر سجدہ کرے گی ۔قال ابن نجیم : (قولہ والمرأة تنخفض وتلزق بطنہا بفخذیہا) لأنہ أستر لہا فإنہا عورة مستورة ویدل علیہ ما رواہ أبو داود فی مراسیلہ أنہ - علیہ الصلاة والسلام - مر علی امرأتین تصلیان فقال إذا سجدتما فضما بعض اللحم إلی الأرض فإن المرأة لیست فی ذلک کالرجل۔ ) البحر الرائق : ۳۳۹/۱، آداب الصلاة )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند