• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 160562

    عنوان: فرض نماز کی قرات میں متشابہ

    سوال: کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسئلہ ذیل کے بارے میں فجر کی نماز امام صاحب کو متشابہ لگ گیا (سورہ مزمل) إِنَّ ہَٰذِہِ تَذْکِرَةٌ فَمَن شَاءَ اتَّخَذَ إِلَیٰ رَبِّہِ سَبِیلًا کی جگہ (الی فرعون رسولا) پڑھا گیا نماز ہوئی یا نہیں ؟ مدلل جواب عنایت فرما کر ممنون و مشکور ہو۔

    جواب نمبر: 160562

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:891-695/sn=8/1439

    مذکور فی السوال غلطی کی بنا پر آیت کا معنی تو بدلا ہے؛ لیکن تغیر فاحش (جو مفسد نماز ہے وہ نہیں ہوا) اس لیے صورت مسئولہ میں فسادِ نماز کا حکم نہ ہوگا؛ بلکہ نماز درست ہوگئی۔ (دیکھیں: کبیری، ص: ۴۹۲، ۴۹۳، ط: سہیل، نیز دیکھیں: امداد المفتین، باب زلة القاری)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند