• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 160466

    عنوان: ركوع میں جانا اور امام كا اٹھنا ایك ساتھ ہوجائے تو كیا وہ ركعت شمار ہوگی؟

    سوال: امام کے پیچھے نماز میں تاخیر سے شریک ہوا۔ پہلی رکعات چل رہی ہے، نماز میں نیت باندھ کر رکوع میں میرا جانا اور امام کا رکوع سے اٹھنا ایک ہی وقت ہوا، تو کیا میری پہلی رکعات مکمل ہوئی؟ یا امام کے سلام پھیرنے کے بعد پوری کرنا پڑے گا؟ تاخیر سے تاخیر کب تک پہلی رکعات میں شامل ہونے پر پہلی رکعات امام کے ساتھ مکمل ہوگی؟

    جواب نمبر: 160466

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:761-675/D=8/1439

    صورت مسئوللہ میں آپ کو پہلی رکعت مل گئی ہے لہٰذا امام کے سلام پھیرنے کے بعد نماز پوری کرنے کی ضرورت نہیں ہے، نیز رکوع کے آخری حصہ میں یا جس طرح آپ شریک ہوئے تھے اتنی تاخیر بھی صحیح ہے۔

    إذا شرع فی الانحطاط وشرع الإمام فی الرفع فقد أدرکہ فی الرکوع أضا ویعتد بتلک الرکعة․ (حاشیة الطحطاوي: ۴۵۵)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند