• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 160435

    عنوان: امام نے فَعَصٰی فِرْعَوْنُ الرَّسُوْلَکی جگہ فَعَصٰی فِرْعَوْنَ الرَّسُوْلُپڑھ دیا تو نماز ہوئی یا نہیں؟

    سوال: محمد انور نے فجر کی امامت کی، اور دوران قرات 3 آیات کے بعد چوتھی آیات میں۔ فعصی فرعونُ الرسولَ۔ کے بجائے فعصی فرعونَ الرسولُ ۔ پڑھ دیا ۔ اس صورت میں نماز صحیح ہوگی یا نہیں؟

    جواب نمبر: 160435

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:806-708/N=8/1439

    اگر امام نے نماز میں فَعَصٰی فِرْعَوْنُ الرَّسُوْلَ کی جگہ فَعَصٰی فِرْعَوْنَ الرَّسُوْلُ پڑھ دیا اور از خود یا کسی کے لقمہ دینے پر درست بھی نہیں کیا تو امام اور مقتدی سب کی نماز فاسد ہوگئی؛ کیوں کہ یہ خطا فاحش ہے، جس سے نماز فاسد ہوجاتی ہے۔اور اس طرح کی غلطی تین آیتوں کے بعد ہو یا تین آیتوں کے اندر ، بہر صورت حکم یکساں ہوتا ہے۔

    قال في شرح المنیة الکبیر:القاعدة عند المتقدمین أن ما غیرہ تغیراً یکون اعتقادہ کفراً تفسد في جمیع ذلک سواء کان فی القرآن أو لم یکن إلا ما کان من تبدیل الجمل مفصولاً بوقف تام ثم قال بعد ذلک: فالأولی الأخذ بقول المتقدمین (إمداد المفتین، ص ۳۰۳)، وإن غیر المعنی تغیراً فاحشاً فإن قرأ ” وعصی آدم ربہ فغوی “ بنصب میم ” اٰدم “ ورفع باء ” ربہ “……… وما أشبہ ذلک لو تعمد بہ یکفر إذا قرأ خطأً فسدت صلاتہ الخ (الفتاوی الخانیة علی ھامش الھندیة، ۱: ۱۶۸، ط: المطبعة الکبری الأمیریة، بولاق، مصر)، ومنھا ذکر کلمة مکان کلمة علی وجہ البدل إن کانت الکلمة التي قرأھا مکان کلمةیقرب معناھا وھي فی القرآن لا تفسد صلاتہ نحو إن قرأ مکان العلیم الحکیم …………، وإن کان فی القرآن،ولکن لا تتقاربان فی المعنی نحو إن قرأ وعداً علینا، إنا کنا غافلین مکان فاعلین ونحوہ مما لو اعتقدہ یکفر تفسد عند عامة مشایخنا،وھو الصحیح من مذھب أبي یوسف رحمہ اللہ تعالی ھکذا فی الخلاصة (الفتاوی الھندیة، ۱: ۸۰،، ط: المطبعة الکبری الأمیریة، بولاق، مصر)، وفی المضمرات: قرأ فی الصلاة بخطإ فاحش ثم أعاد وقرأ صحیحاً فصلاتہ جائزة (حاشیة الطحطاوي علی الدر المختار،۱: ۲۶۷ط: مکتبة الاتحاد دیوبند)، ذکر فی الفوائد: لو قرأ فی الصلاة بخطإفاحش ثم رجع وقرأ صحیحاً ، قال: عندي صلاتہ جائزة (الفتاوی الھندیة، ۱: ۸۲، ط: المطبعة الکبری الأمیریة، بولاق، مصر)۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند