• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 159850

    عنوان: مدرسہ کی دوری شرعی مسافت پر واقع ہے۔ میں قصر كروں گا یا مكمل پڑھوں گا؟

    سوال: میں ایک مدرسہ میں مدرس ہوں، میرا مدرسہ میرے شہر سے شرعی مسافت کی دوری پر ہے اور میرے تمام گھر والے میرے شہر میں ہی رہتے ہیں اسی وجہ سے میں ہر ہفتہ گھر جاتا ہوں۔ مفتی صاحب مجھے بتائیں کہ میں مدرسہ میں قصر کروں گا یا نہیں ۔ العارض محمد سلمان مدرسہ جامعہ ابن عباس ایم.پی.(گنا)

    جواب نمبر: 159850

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:729-659/M=7/1439

    صورت مسئولہ میں جب کہ آپ کے شہر سے مدرسہ کی دوری شرعی مسافت پر واقع ہے اور جب آپ مدرسہ جاتے ہیں تو آپ کی نیت ایک ہفتہ میں واپس گھر جانے کی ہوتی ہے پورے پندرہ دن یا اس سے زائد ٹھہرنے کی نیت نہیں ہوتی تو آپ مدرسہ میں مسافر رہیں گے اور قصر کریں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند