• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 159792

    عنوان: فرض نمازمیں قومہ جلسہ کی دعاوٴں کا حکم

    سوال: کیا فرض نماز کے قومہ یا جلسہ میں حدیث میں آنے والی دعا پڑھ سکتے ہیں؟ (گنجائش ہے ؟) انفرادی فرض اور جماعت دونوں کے لیئے بتا دیجئے ۔

    جواب نمبر: 159792

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:694-618/N=7/1439

    قومہ اور جلسہ وغیرہ کی دعائیں حضرات احناف کے نزدیک نوافل پر محمول ہیں ، فرض نمازوں میں اختصار مطلوب ہے ، البتہ اگر کوئی شخص فرض نماز اکیلے پڑھ رہا ہو یا مقتدی چند خاص لوگ ہوں اور سب تندرست وتوانا ہوں اور وہ قومہ وجلسہ وغیرہ کی دعائیں پڑھنے میں وہ حضرات کسی طرح کا بوجھ محسوس نہ کریں تو ایسی صورت میں قومہ وجلسہ وغیرہ کی دعائیں پڑھنے کی گنجائش ہے، اور اگر عام مقتدی ہوں تو اس صورت میں قومہ جلسہ وغیرہ کی دعائیں نہ پڑھی جائیں(در مختار وشامی ۲: ۲۱۲، ۲۱۳، مطبوعہ: مکتبہ زکریا دیوبند،فتاوی محمودیہ جدید ۵: ۶۱۲ - ۶۱۶، سوال: ۲۳۹۱- ۲۳۹۳، مطبوعہ: ادارہ صدیق ڈابھیل،گجرات) ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند