• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 159655

    عنوان: کیا جیب میں موبائل رکھ کر نماز پڑھنا مکروہ ہے ؟

    سوال: کیا اگر نماز میں موبائل جیب میں ہو تو نماز مکروہ ہوگی یا نہیں اگر مکروہ ہوگی تو وجہ مکروہ کو واضح کیجئے اور اگر مکروہ نہیں ہے تو وجہ عدم مکروہ کی مکمل وضاحت کیجئے ۔

    جواب نمبر: 159655

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:690-585/D=7/1439

    دوران نماز محض موبائل جیب میں ہونا نماز کے مکروہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں، البتہ اگر غفلت سے موبائل سائلینٹ نہ کرسکنے کا اندیشہ ہو جس سے نماز میں گھنٹی بجنے یا وائبریٹ ہونے کی وجہ سے نماز میں خلل واقع ہو تو اس سے نماز مکروہ ہوجائے گی ایسی صورت میں موبائل گھر پر رکھ کر نماز کے لیے جانا بہتر ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند