عنوان: كیا نماز جنازہ کے لیے کوئی خاص وقت ضروری ہے ؟
سوال: حضرت مفتی صاحب! اگر جنازہ زوال کے وقت پر آجائے تو پھر کچھ دیر رکنے کے بعد اب ظہر کا وقت شروع ہو گیا ہو اور وہاں اذان کا مقررہ وقت آنے اور جماعت کھڑے ہونے میں ایک گھنٹہ باقی رہے تو کیا پہلے نماز جنازہ پڑھی جائے گی یا ظہر کا وقت آجانے کی وجہ سے مسجد کے مقررہ وقت سے پہلے جماعت کرنے کے بعد ہی جنازہ پڑھی جائے؟ جب کہ مقبرہ کے بازو میں ایک مسجد ہے۔ ہمارا محلہ تھوڑا دور پڑتا ہے اس لیے اس مقبرہ والی مسجد میں ہر جنازہ کو حاضر کیا جاتا ہے ۔
براہ کرم، تسلی بخش جواب عنایت فرمائیں۔
جواب نمبر: 15936401-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:716-650/sd=7/1439
نماز جنازہ کے لیے کوئی خاص وقت ضروری یا شرط نہیں ہے ، جس وقت جنازہ آجائے ، اس وقت جنازے کی نماز پڑھنا بلا کراہت جائز ہے ، پس صورت مسئولہ میں زوال کے بعد نماز جنازہ پڑھنا بلا شبہ جائز ہے ، ظہر کی جماعت کا انتظار کرنا یا پہلے ظہر کی جماعت کرنا ضروری نہیں ہے ،پہلے نماز جنازہ پڑھنا اور ظہر کی جماعت اپنے وقت پر اداء کرنا جائز ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند