عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 15917
مفتی
صاحب میں سعودی عربیہ میں ملازمت کرتاہوں۔ ادھر رمضان میں قریب کی مسجدوں میں آٹھ
رکعت تراویح پڑھائی جاتی ہے۔ تو اس کا کیا طریقہ ہے کہ ہم بیس تراویح پوری پڑھ
سکیں؟ کیا آٹھ مسجد میں جماعت کے ساتھ اور باقی بارہ اپنے کمرہ میں پڑھ لیں؟ اور
وتر کس وقت پڑھنا ہے؟

جواب نمبر: 15917
بسم الله الرحمن الرحيم
فتوی: 1541=1460/1430/ب
آپ آٹھ رکعت مسجد میں پڑھ کر بقیہ ۱۲/ رکعت اپنے کمرہ پر آکر پڑھ لیا کریں اور بیس رکعت تراویح پوری کرنے کے بعد اخیر میں تنہا اپنی وتر کی نماز ادا کرلیں۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند