• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 159097

    عنوان: صف پوری كرنے كے لیے آگے بڑھنا؟

    سوال: اگر امام غلطی سے ایک صف یا اس سے فاصلے کھرا تھا تو نماز کو برقرار رکھنے کے لئے آگے جا سکتے ہیں؟ مکمل مفصل اور مدلل طریقہ قرآن حدیث اجماع قیاس اور آثار خیر القرون سے بھیجیں۔

    جواب نمبر: 159097

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:623-587/M=6/1439

    منشا سوال پوری وضاحت کے ساتھ لکھ کر سوال کرنا چاہیے اگر سوال مذکور کی صورت یہ ہے کہ امام، محراب میں کھڑا ہونے کے بجائے غلطی سے ایک صف یا اس سے زائد پیچھے کھڑا ہوگیا تو وہ نماز میں آگے بڑھ سکتا ہے یا نہیں؟ تو اس میں تفصیل یہ ہے کہ اگر امام کے پیچھے صرف ایک مقتدی ہے تو وہ امام کے دائیں طرف کھڑا ہوجائے اگر اس کے بعد دوسرا اور تیسرا مقتدی بھی آجائے تو امام آگے بڑھ جائے اور اگر پیچھے جگہ خاصی ہے تو یہ شکل بھی درست ہے کہ دوسرے مقتدی کے آنے پر پہلا مقتدی جو امام کے دائیں طرف ہے وہ خود پیچھے ہ جائے اور دوسرا مقتدی اس کے ساتھ کھڑا ہوجائے اورامام بدستور اپنی جگہ کھڑا رہے اگر منشأ سوال کچھ اور ہو تو وضاحت فرماکی سوال دوبارہ کرسکتے ہیں۔تتمہ: إذا اقتدی بإمام فجاء آخر یتقدم الإمام موضع سجودہ کذا في مختارات النوازل وفي القہستاني عن الجلابي أن المقتدي یتأخر عن الیمین إلی خلف إذا جاء آخر․ (شامي)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند