• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 159095

    عنوان: جماعت كی نماز میں صف بندی کا مسنون طریقہ

    سوال: نماز میں صفیں کتنے فاصلے تک کی گنجائش ہے اور اگر اس سے تجاوز کرے تو نماز ہوگی یا نہیں اور ایک صف یا اس سے زائد میں نماز ہوگی؟

    جواب نمبر: 159095

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 622-567/M=6/1439

    جماعت کی نماز میں صف بندی کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ پہلے اگلی صف پر ہوجائے اس کے بعد پچھلی صف لگائی جائے، اگلی صف میں جگہ خالی ہوتے ہوئے پچھلی صف میں کھڑا ہونا مکروہ ہے اسی طرح درمیان میں ایک مکمل یا کئی صف خالی چھوڑکر پیچھے کھڑا ہونا خلاف سنت اور مکروہ ہے یعنی نماز ہوجائے گی لیکن ثواب میں کمی ہوگی اور اگر مانع اقتداء کوئی چیز پائی گئی مثلاً درمیان میں شارع عام حائل ہے اور اس حائل کے بعد کوئی شخص امام کی اقتداء میں نماز پڑھتا ہے اور درمیان میں صفوں کا تسلسل بھی نہیں ہے تو ایسی صورت میں اقتداء درست نہ ہوگی۔ اگر منشأ سوال کچھ اور ہو تو سوال مکمل وضاحت کے ساتھ لکھ کر دوبارہ کرسکتے ہیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند