• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 159066

    عنوان: بریلوی امام كے پیچھے نماز پڑھنا؟

    سوال: کیا کٹر بریلوی کے پیچھے نماز ہوجاتی ہے ؟

    جواب نمبر: 159066

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 621-534/D=6/1439

    نیک صالح صحیح العقیدہ شخص کی ا قتدا میں نماز پڑھنے کی کوشش کرنی چاہیے جس کی قرأت بھی صحیح ہو اور نماز وامامت کے مسائل سے واقفیت رکھتا ہو، اتفاقاً کسی مجبوری سے بریلوی امام کے پیچھے نماز پڑھنے کا موقعہ آجائے تو تنہا پڑھنے سے اس کی اقتداء میں پڑھ لینا چاہیے بشرطکہ بریلوی امام کا عقیدہ شرکیہ نہ ہو ورنہ پھر اس کے پیچھے نماز پڑھنے سے احتراز کرے اور اگر مجبورًا پڑھ لے توبعد میں دہرالے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند