• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 159015

    عنوان: نماز میں اپنی زبان میں دعا کرنا

    سوال: کیا فرض نماز میں اپنی زبان (اردو) میں دعا کی جا سکتی ہے ؟

    جواب نمبر: 159015

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:744-653/L=6/1439

     نماز میں خواہ وہ فرض نماز ہو یا نفل مادری زبان میں دعا کرنا مکروہ ہے۔ ودعا بالعربیة وحرم بغیرہا․ (الدر المختار: ۲/ ۲۳۳، ۲۳۴)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند