• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 158963

    عنوان: دورانِ سفر ٹرین میں یا ایئرپورٹ پر شافعی امام كے پیچھے جمع بین الصلاتین كرنا؟

    سوال: (۱) دورانِ سفر ٹرین میں یا ایئرپورٹ پر شافعی امام ہو تو ان کے پیچھے حنفی حضرات دو نمازیں ملا کر (جمع بین الصلاتین) پڑھ سکتے ہیں؟ (۲) حنفی حضرات خود سفر میں مجبوری کے وقت دو نمازیں ملا کر پڑھ سکتے ہیں؟

    جواب نمبر: 158963

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 692-645/H=6/1439

    (۱) حنفی حضرات کے لیے اس کی اجازت نہیں۔

    (۲) نہیں پڑھ سکتے ولا یجمع بین فرضین میں وقت بعذرسفر ومطر خلافا للشافعي رحمہ اللہ ومارواہ محمول علی الجمع فعلا لا وقتا اھ در مختار علی الفتای رد المحتار: ۱/۲۵۵، قبیل باب الأذان (مطبوعہ نعمانیہ دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند