• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 158936

    عنوان: صلاة الخسوف (چاند گرہن) کی نماز

    سوال: میرا سوال یہ ہے کہ چاند گرہن کی نماز کے بارے میں تفصیلی جواب دے دیں۔

    جواب نمبر: 158936

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 631-517/sd=6/1439

     اگر چاند گرہن کا واقعہ پیش آجائے ، تو لوگوں کو انفرادی طور پر نماز پڑھنا چاہیے ، اس نماز کو جماعت کے ساتھ پڑھنا مسنون نہیں ہے ۔(قولہ کالخسوف للقمر إلخ) أی حیث یصلون فرادی سواء حضر الإمام أو لا کما فی البرجندی إسماعیل لأن ما ورد من أنہ - علیہ الصلاة والسلام - صلاہ لیس فیہ تصریح بالجماعة فیہ والأصل عدمہا کما فی الفتح وفی البحر عن المجتبی وقیل: الجماعة جائزة عندنا لکنہا لیست بسنة. اہ.( رد المحتار علی الدر المختار : ۱۸۳/۲، باب الکسوف ، ط: دار الفکر، بیروت ) 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند