• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 158773

    عنوان: وتر نماز پڑھنے کا صحیح طریقہ

    سوال: قرآن و حدیث کی روشنی میں وتر پڑھنے کا صحیح طریقہ کیا ہے ؟ ذرا تفصیل کے ساتھ ارشاد فرمائیں۔

    جواب نمبر: 158773

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 622-474/SN=5/1439

    وتر کی نماز تین رکعات ہیں دو قعدوں اورایک سلام کے ساتھ، ادائیگی کا طریقہ یہ ہے کہ اولاً دو رکعات عام نمازوں (مثلاً فجر اور ظہر کی سنتوں) کی طرح پڑھے؛ البتہ قعدہ میں تشہد کے بعد درود وغیرہ نہ پڑھے؛ بلکہ اللہ اکبر کہہ کر کھڑا ہوجائے، اس کے بعد فاتحہ پڑھے پھر سورت ملائے، اس کے بعد اللہ اکبر کہہ کر کانوں تک ہاتھ اٹھائے پھر ہاتھ حسب سابق باندھ لے، اس کے بعد دعائے قنوت پڑھے پھر رکوع سجدہ کرکے قعدہٴ اخیرہ (جس میں تشہد کے ساتھ درود اور دعا بھی پڑھے گا) کرے پھر دونوں طرف سلام پھیردے۔ وہو ثلاث رکعات بتسلیمة کالمغرب․․․ ولکنہ یقرأ في کل رکعة منہ فاتحة الکتاب وسورة ․․․ ویکبر قبل رکوع ثالثہ رفعاً یدیہ کما مر ثم یعتمد ․․․وقنت فیہ ویسنّ الدعاء المشہور الخ (درمختار مع الشامی: ۲/ ۴۴۱، ط: زکریا)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند