• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 158553

    عنوان: نماز وتر کے بعد نفل پڑھ سکتے ہیں؟

    سوال: نماز وتر کے بعد نفل پڑھ سکتے ہیں؟ ہم نے سنا ہے کہ وتر آخری نماز ہے، تہجد بھی پہلے ادا ہوگئی پھر وتر ادا کرنا چاہئے۔

    جواب نمبر: 158553

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:509-462/M=5/1439

    وتر کے بعد نفل پڑھ سکتے ہیں، نبی کریم صلی اللہ لعیہ وسلم سے وتر کے بعد دو رکعت نفل بیٹھ کر پڑھنا ثابت ہے البتہ اگر اخیر شب میں بیدار ہونا متوقع ہو یا اٹھنے کا معمول ہو تو اولیٰ اور افضل یہ ہے کہ تہجد سے فارغ ہوکر اخیر میں وتر ادا کرے اس لیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اپنی رات کی آخری نماز وتر کو بناوٴ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند