• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 158421

    عنوان: فاسق کی اقتداء میں نماز کا حکم؟

    سوال: ہمارے مسجد کا امام جب نہیں ہوتے تو اکثر وہ نماز محلے کے ایک شخص کو حوالہ کرتے ہیں جو حافظ قرآن ہے ۔وہ مسجد سے باہر ٹوپی نہیں پہنتے اور جب مسجد میں داخل ہوتے ہیں تو ٹوپی پہنتے ہیں۔ اور وہ داڑھی بھی چھوٹی کرتے ہیں جو شریعت کے مطابق نہیں۔ جمعے کے دن وعظ بھی کرتا ہے اور اکثر جمعے کی نماز بھی پڑھا تا ہے ۔کیا ہماری نماز ان کے پیچھے ہوتا ہے ؟

    جواب نمبر: 158421

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 614-521/L=5/1439

    ایسے شخص کو امام بنانا درست نہیں ،اس کی اقتداء میں نماز مکروہ ہوتی ہے۔ولا یوٴم فاسق مومنا (ابن ماجہ)وکرہ إمامة الفاسق العالم لعدم اہتمامہ بالدین فتجب إہانتہ شرعاً فلا یعظم بتقدیمہ للإمامة (حاشیة الطحطاوي علی المراقي ص۳۰۳، مطبوعہ: اشرفیہ دیوبند) 


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند