• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 158379

    عنوان: قضا اور نوافل میں ڈبل نیت کرنا؟

    سوال: (۲) اسی طرح اگر میں صلاة الضحی کے وقت چھوٹی ہوئی نمازیں پڑھوں تو کیا مجھے صلاة الضحی کا ثواب ملے گا؟کیوں کہ میں اس قت نماز پڑھ رہاہوں۔اسی طرح تمام نفل نمازوں جیسے کہ اوابین ، اشراق ، میں کیا مجھے ڈبل نیت کرنے کی ضرورت ہے؟ یا کیا حکم ہے؟

    جواب نمبر: 158379

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:644-781/H=7/1439

    چھوٹی ہوئی نماز پڑھیں گے تو ان کی ادائیگی ہوجائے گی مگر تہجد اشراق چاشت کے نوافل کی ادائیگی نہ ہوگی بہتر یہ ہے کہ تہجد میں بہ نیت تہجد اور اشراق میں بہ نیت اشراق اور چاشت میں بہ نیت چاشت مختصر نوافل پڑھ لیا کریں خواہ دو رکعت ہی پڑھیں پھر چھوٹی ہوئی نمازیں پڑھا کریں اور جس قدر جلد ہوسکے تمام چھوٹی ہوئی نمازوں کی ادائیگی کرلیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند