• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 158136

    عنوان: فجر کے سنت کی قضا پڑھی جائے گی یا نہیں؟

    سوال: کیا سنت نماز کی بھی قضا ہوتی ہے ؟ جیسا کی دیکھا گیا ہے کہ کسی کی فجر کی سنتیں چھوٹ جانے پر طلوع آفتاب کے بعد پڑھتاہے ۔

    جواب نمبر: 158136

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:457-407/D=5/1439

    قضا وقت کے بعد واجب کی ادائیگی کو کہتے ہیں اس معنی کے اعتبار سے کسی سنت کی قضا نہیں ہے لیکن اگر فجر کی نماز مع سنت کے چھوٹ جائے تو زوال سے پہلے پہلے فرض کے ساتھ سنت کی قضا کرنے کا بھی حکم تبعاً للفرض ہے اور زوال کے بعد کسی اور وقت میں صرف فرض کی قضا ہے مراقي الفلاح میں ہے: ولم تقض سنة الفجر إلا بفوتہا مع الفرض إلی الزوال (حاشیة الطحطاوي علی المراقي: ۴۵۳)

    اسی طرح اگر فجر کی صرف سنت رہ گئی تو امام محمد رحمہ اللہ کے قول پر طلوع شمس کے بعد زوال سے پہلے تک اسے پڑھ لینے کو بہتر کہا ہے قال محمد: وتقضی منفردة بعد الشمس قبل الزوال فلا قضا لہا قبل الشمس ولا بعد الزوال اتفاقًا (حوالہٴ بالا: ۴۵۳) پس امام محمد رحمہ اللہ کے قول کی بنیاد پر طلوع آفتاب کے بعد فجر کی سنت پڑھ لینا جائز ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند