• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 157925

    عنوان: موبائل فون سے دوسرے موبائل فون میں امام کی آواز اور اس میں اقتداء کا حکم ؟

    سوال: سوال: ایک دو منزلہ مسجد ہے اس میں نیچے امام نماز پڑھا رہا ہے اور اوپر کی منزل میں آواز پہنچانے کے لئے مائک نہیں توموبائل کے ذریعہ آواز پہنچائی گئی، یعنی ایک موبائل سے دوسرے موبائل پر فون کیا اور ایک موبائل امام کے پاس رکھ دیا اور دوسرا موبائل اوپر کی منزل میں اسپیکر کھول کر رکھ دیا اور اسی موبائل کی آواز کے ذریعہ اوپر کی منزل کے مقتدیوں نے پوری نماز ادا کی تو اب معلوم یہ کرنا ہے کہ اوپر کی منزل میں جو لوگ نماز پڑھ رہے ہیں ان کی نماز ہوگی یا نہیں؟ براہ کرم، تفصیل سے ذکر فرمایئے ، عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 157925

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:535-473/H=4/1439

    جس طرح آلہٴ مکبر الصوت سے امام کی آواز اور تکبیراتِ انتقالیہ کا علم ہوکر اقتداء درست ہوجاتی ہے اسی طرح مسجد کی نچلی منزل سے بذریعہ موبائل فون اوپر والی منزل میں رکھے موبائل فون میں آواز سن کر اقتداء کرلی جائے تو نماز اس صورت میں بھی صحیح ہوجاتی ہے، انتقالِ صوت میں دونوں آلوں (موبائل فون اور لاوٴڈ اسپیکر) کا حکم یکساں ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند