• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 157659

    عنوان: امام کے پیچھے سورہٴ فاتحہ پڑھنی چاہئے یا نہیں؟

    سوال: حضرت، میرا سوال یہ ہے کہ فرض نمازوں میں امام کے پیچھے سورہٴ فاتحہ پڑھنی چاہئے یا نہیں؟ براہ کرم، قرآن و حدیث کی روشنی میں رہنمائی فرمائیں۔

    جواب نمبر: 157659

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:480-403/B=4/1439

    احناف کے نزدیک مقتدیوں کے لیے امام کے پیچھے سورہٴ فاتحہ پڑھنا جائز نہیں، حدیث شریف میں آیا ہے ”من کان لہ إمام فقراء ة الإمام لہ قراء ة“ یعنی امام کی قراء ة مقتدیوں کے لیے کافی ہوجاتی ہے۔ دوسری حدیث میں آیا ہے ”إِنَّمَا جُعِلَ الْإِمَامُ لِیُؤْتَمَّ بِہِ , فَإِذَا کَبَّرَ فَکَبِّرُوا , وَإِذْ قَرَأَ فَأَنْصِتُوا“ یعنی امام اس لیے بنایا گیا ہے کہ اس کا اتباع کیا جائے، جب وہ رکوع کرے تو تم بھی رکوع کرو اورجب وہ سجدہ کرے تو تم بھی سجدہ کرو اور جب وہ قراء ت کرے تو تم خاموش رہو۔ اس حدیث کو امام مسلم نے صحیح فرمایا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند