• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 157631

    عنوان: چلے كی جماعت اپنے ہی علاقے میں قصر كرے گی یا اتمام؟

    سوال: میرا نام اظہر رحمانی ہے بہار کے مدھے پورہ ضلع سے ، عرض یہ ہے کہ میں اپنے وطن مدھے پورہ سے چلہ کی جما عت کے لئے نکلا اور میں نے سفر شرعی کی نیت کی ،لیکن ہمیں جماعت کا رخ اپنے علاقہ کا ملا جو کہ سفر شرعی نہیں ہے ،آئندہ پانچ دس دن میں امید ہے کہ ہمیں دور دراز علاقے کا رخ مل جائیگا جو کہ سفر شرعی ہے ،تو سوال یہ ہے کہ اِسوقت ہماری نمازوں کا کیا حکم ہوگا؟ میں مسافر شمار ہوں گا یا نہیں؟ مدلل جواب مطلوب ہے ۔

    جواب نمبر: 157631

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:330-296/M=4/1439

    صورت مسئولہ میں جماعت کا رُخ اپنے علاقہ میں طے ہوجانے کے بعد جب آپ نے پانچ دس دن کے لیے سفر شرعی کا ارادہ ترک کردیا، تو بھی جب تک آپ اپنے علاقہ میں رہیں گے اتمام کریں گے اور جب یکبارگی مسافت شرعی کے ارادے سے علاقہ کی آبادی سے باہر نکل جائیں گے تو اس وقت سے سفر کے احکام جاری ہوں گے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند