• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 157597

    عنوان: قعدہٴ اولی میں مقتدی پر بھی پوراتشہد پڑھنا واجب ہے؟

    سوال: مفتیان کرام توجہ فرمائیے ، امام کی اقتدا میں چار رکعت والی نماز کے پہلے قعدہ میں مقتدی تشہد پورا پڑھے گا؟یا امام کی اقتدا میں تیسری رکعت کے لئے تشہد پورا کرے بغیر کھڑا ہو جائے ؟ تفصیل درکار ہے ۔

    جواب نمبر: 157597

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa: 439-349/sn=4/1439

    مقتدی بھی تشہد پورا پڑھے گا، اگر مقتدی کے تشہد ختم ہونے سے پہلے ہی امام اٹھ جائے تو بھی مقتدی تشہد مکمل کرکے ہی کھڑا ہوگا، وقد صرح في الظہیریّة بأن المقتدي یتم التشہد إذا قام الإمام إلی الثالثة وإن خاف أن تفوتہ معہ (رد المحتار علی الدر المختار: ۲/ ۴۴۸، ط: زکریا، باب الوتر والنوافل)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند