• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 157172

    عنوان: قومہ سے سجدہ میں جاتے ہوئے گھٹنوں پر ہاتھ رکھنا؟

    سوال: سوال: رکوع سے سجدے میں جاتے وقت ہاتھوں کی کیفت کیا ہونی چاہیے ؟ گھٹنوں پر رکھے جائیں یا جس طرح قومہ میں ارسال تھا اسی ارسال کی حالت میں سجدے میں جائیں یا کوئی اور کیفیت ؟

    جواب نمبر: 157172

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:447-397/H=4/1439

    فتاوی محمویہ میں ہے ”صراحةً یہ جزئیہ کسی کتاب میں نہیں دیکھا، معمول یہ ہے کہ ہاتھوں کو رانوں اور گھٹنوں پر رکھ کر یعنی سہارا لے کر قومہ سے سجدہ میں چلے جاتے ہیں جیسے کہ سجدہ سے اٹھ کر رانوں اور گھٹنوں پر سہارا لے کر کھڑے ہوتے ہیں اھ“ ج۵ص۶۱۸۔ (ط، دار المعارف دیوبند)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند