• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 156876

    عنوان: بدعتی کے پیچھے نماز پڑھنا

    سوال: حضرت، میرے گھر کے بازو میں ایک مسجد ہے اس میں امام بدعتی ہے، کیا ان کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں؟ ان کے پیچھے نماز ہو جائے گی؟ برائے مہربانی مسئلہ کاحل بتائیں تو عین نوازش ہوگی۔

    جواب نمبر: 156876

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:243-202/sd=3/1439

     اگر قریب میں کوئی ایسی مسجد ہے ، جس کا امام سنت و شریعت کا پابند ہے ، تو اسی مسجد میں نماز پڑھنی چاہیے ، ورنہ اسی بدعتی امام کے پیچھے جماعت سے نماز پڑھی جائے ، نماز ہوجائے گی اور جماعت کا ثواب بھی ملے گا ۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند