• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 156867

    عنوان: نماز کی ایک رکعت میں کتنے سجدے فرض ہیں؟

    سوال: نماز کی ایک رکعت میں کتنے سجدے فرض ہیں؟ کچھ علماء کا کہنا ہے کہ صرف ایک سجدہ فرض ہے اور دوسرا ایک واجب ہے۔ براہ کرم اس کی وضاحت فرمادیں۔ اگر میں ایک رکعت میں صرف ایک سجدہ کروں تو کیا میری نماز درست ہو جائے گی؟ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 156867

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:242-207/sd=3/1439

     ایک رکعت میں دو سجدے فرض ہیں، لہذا صرف ایک سجدہ کرنے سے نماز اداء نہیں ہوگی۔ یفترض العود إلی السجود الثانی لأن السجود الثانی کالأول فرض بإجماع الأمة۔ ( مراقی الفلاح :۲۳۴/۱، ط: دار الکتب العلمیة، بیروت )


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند