عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 156804
جواب نمبر: 156804
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:232-229/sd=3/1439
مساجد میں ایمپلی فائر اور اسپیکر کاا ستعمال، جس میں آواز کا پھیلاو ضرورت سے زائدہو، مکروہ ہے ، ضرورت سے زیادہ آواز بلند کرنے کو فقہاء نے مکروہ قرار دیا ہے ، اس طرح کے مائک میں ضرورت سے زیادہ آواز بلند ہوتی ہے ، جس قدر آواز کی ضرورت ہو اسی کی حد میں رہتے ہوئے مائک کا استعمال کرنا چاہیے اور یوں تو بلاضرورت نماز میں مائک کا استعمال ہی پسندیدہ نہیں ہے ۔ قال ابن عابدین: إن الإمام إذا جہَرَ فوق الحاجة، فقد أساء والإساء ة دون الکراہة ولا توجب الفسادَ (رد المحتار)آپ نے لکھا ہے کہ اس سلسلے میں اب تک مسلمانوں کی کوئی راہنمائی نہیں کی گئی، یہ بات صحیح نہیں ہے ، ہمارے علم میں دار الافتاء سے اذان و نماز میں بقدر ضرورت آواز بلند کرنے کے بارے میں بہت سے فتوے دیے جاچکے ہیں اور ویسے معاشرے میں پھیلی ہوئی خلاف شرع چیزوں پر نکیر و اصلاح کے لیے مقامی علماء کو توجہ دینی چاہیے ، دار الافتاء کا کام اسفتاء ات کا شرعی حکم بیان کرنا ہے ۔نوٹ : آپ کے سوال کا انداز و اسلوب کچھ غیر مناسب سا معلوم ہوتا ہے ۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند