• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 156532

    عنوان: اذان کے وقت تلاوت یا ذکر کرنا

    سوال: ہمارے محلے کی مسجد کے اطراف میں اور بھی دیگر مساجد ہیں۔ میں ہمارے محلے کی مسجد میں ختم تہجد کے بعد تسبیحات اور کبھی قرآن مجید کی تلاوت کرلیتا ہوں۔ لیکن جیسے ہی تہجد کا وقت ختم ہوتا ہے دیگر مساجد کی اذانیں شروع ہو جاتی ہیں وہ بھی ہر 5-5 منٹ کے وقفہ سے حالانکہ ہماری مسجد کی اذان کا وقت ختم تہجد کے 20-25 منٹ بعد ہوتا ہے ۔ سوال یہ ہے کہ کیا اس وقت تلاوت یا ذکر کیا جا سکتا ہے جبکہ دیگر مساجد کی اذانیں آپ کو سنائی دے رہی ہو؟ کیا ان تمام مساجد کی اذان کا جواب دینا ضروری ہے جو آپ کو سنائی دے رہی ہو یا صرف اسی مسجد کی اذان کا جواب دینا چاہئے جس میں آپ نماز ادا کر رہے ہو؟

    جواب نمبر: 156532

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:108-175/D=3/1439

    اذان کا جواب دینا مستحب ہے، اور متعدد مسجدوں کی اذانیں اگر مختلف اوقات میں ہوتی ہوں، تو ایسی صورت میں صرف پہلی اذان کا جواب دینا کافی ہوتا ہے، لہٰذا صورت مسئولہ میں آپ کو چاہیے کہ آپ پہلی اذان کا جواب دے دیا کریں، پھر اپنی تلاوت اور تسبیح وغیرہ میں مشغول ہوجایا کریں، ولا یقرأ السامع ولا یسلّم ولا یردّ السلام ولا یشتغل بشيء سوی الإجابة (البحر الرائق: ۱/ ۴۵۰) وفي فتاوی قاضیخاں: اجابة الموٴذن فضیلة وإن ترکہا لا یأثم (المرجع السابق) وقد ذہب النووي إلی استحباب الإجابة (مرقاة المفاتیح: ۲/۳۲۹) سئل ظہیر الدین عمن سمع الأذان في آن من جہات ما ذا یجب علیہ قال: إجابة أذان مسجدہ بالفعل، وقال في الفتح: وہذا لیس مما نحن فیہ إذ مقصود السائل أي موٴذن یجیب باللسان استحبابًا أو وجوبًا، والذي ینبغي إجابة الأول سواء کان موٴذن مسجدہ أو غیرہ، فإن سمعہم معًا أجاب معتبرًا کون إجابتہ لموٴذن مسجدہ (الدر المختار مع رد المحتار: ۲/۷۱)


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند