• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 156520

    عنوان: میل کی مسافت شرعی اعتبار سے کتنی ہوتی ہے؟

    سوال: (۱) سوال یہ ہے کہ میل کی مسافت شرعی اعتبار سے کتنی ہوتی ہے؟ (۲) اورایک ماشا کتنے وزن کو کہتے ہیں؟

    جواب نمبر: 156520

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 321-263/B=3/1439

    (۱) ایک میل شرعی کی مسافت دو ہزار گز کے برابر بتائی گئی ہے۔ اور آج کے نئے پیمانے سے ۱۸۲۸/ میٹر ۸۰/ سینٹی میٹر ہوتی ہے۔ اور ایک میل انگریزی کی مسافت ۱۷۶۰/ گز ہوتی ہے یعنی ۱۶۰۹/ میٹر ۳۴/ سینٹی میٹر ۴/ ملی میٹر ہوتی ہے۔

    (۲) اور ایک ماشہ ۸/ رتی کا ہوتا ہے۔ یعنی ۹۷۲/ ملی گرام کا ہوتا ہے۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند