• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 156253

    عنوان: امام قعدہ میں ہو تو كس طرح شریك ہوں؟

    سوال: میں مسجد میں اس وقت پہنچا جب امام قعدہ اولی میں تھا تو میں نے تکبیر کہہ کر نیٹ باندھ لی، اب قعدہ میں تکبیر کہہ کر بیٹھنا چاہئے یا بغیر تکبیر کہہ کر کھڑا رہنا چاہئے ؟

    جواب نمبر: 156253

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:290-254/H=3/1439

    تکبیر تحریمہ کہہ کر نیت باندھ کر کھڑے نہ رہیں بلکہ دوسری تکبیر کہتے ہوئے قعدہ میں امام کے ساتھ شامل ہوجائیں اور تشہد پڑھیں۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند