• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 156135

    عنوان: استنجاء کے بعد قطرے بہت ٹائم تک آتے ہی‏، ایسی صورت میں امامت کرنا ٹھیک ہے یا نہیں؟

    سوال: حضرت، میں ساوٴتھ کوریا میں پی ایچ ڈی کا طالب علم ہوں، کچھ وقت سے مجھے چھوٹا استنجاء کے بعد قطرے بہت ٹائم تک آتے ہیں، اتنے میں اکثر جماعت بھی چلی جاتی ہے، ایسے میں وضو کو باقی رکھنا بہت مشکل ہو جاتا ہے اور کپڑوں پر بھی کبھی کبھی قطرے آجاتے ہیں، میں صفائی کی بہت کوشش کرتا ہوں، ایسی صورت میں نماز پڑھنا ٹھیک ہے یا نہیں؟ نیز ایسی صورت میں امامت کرنا ٹھیک ہے یا نہیں؟ براہ کرم رہنمائی فرمائیں تاکہ نماز صحیح طریقے سے پڑھ سکوں۔ جزاک اللہ

    جواب نمبر: 156135

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa : 268-209/B=2/1439

    ایسی حالت میں آپ کے لیے نماز پڑھنا جائز ہے جب پیشاب کا قطرہ آنا بالکل بند ہو جائے پھر وضو کرکے نماز اپنی تنہا پڑھیں ان شاء اللہ جماعت کا ثواب ملے گا۔ اس حالت میں آپ کے لیے امامت کرنا بھی درست نہیں؛ اس بیماری کا توجہ کے ساتھ علاج کریں تاکہ اس پریشانی میں سے آپ کو نجات حاصل ہو۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند