• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 156071

    عنوان: امام صاحب آخری قعدہ كرسی پر بیٹھ كر كرتے ہیں

    سوال: ہماری مسجد کے امام صاحب بیمار ہیں، سجدہ زمین پر ٹھیک طرح سے کرتے ہیں مگر دونوں رکعتوں کے درمیان یا آخیری قعدہ کرسی پر بیٹھ کر کرتے ہیں، اس بارے میں بتائیں۔

    جواب نمبر: 156071

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:143-159/SD=3/1439

    اگر امام صاحب بیماری کی وجہ سے قعدہٴ اولی اور قعدہٴ اخیرہ میں زمین پر نہیں بیٹھ پاتے اس لیے وہ کرسی پر بیٹھتے ہیں باقی سجدہ وہ زمین پر کرتے ہیں اور قیام بھی کرتے ہیں، تو اسم یں مضائقہ نہیں، نماز درست ہوجائے گی۔


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند