عبادات >> صلاة (نماز)
سوال نمبر: 155649
جواب نمبر: 15564901-Sep-2020 : تاریخ اشاعت
بسم الله الرحمن الرحيم
Fatwa:106-58/sn=2/1439
اگر تیسری رکعت میں شامل ہو (یعنی تیسری رکعت اسے مل گئی) تو امام کے سلام پھیرنے کے بعد مسلسل دو رکعت پڑھے گا، پھر قعدہ کرے گا، اکر چوتھی رکعت میں شامل ہوا ہے تو اولاً ایک رکعت پڑھ کر قعدہ کرے گا پھر مسلسل دو رکعت پڑھ کر قعدہ کرے گا۔ اس کے بعد سلام پھیرے گا۔
واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء،
دارالعلوم دیوبند
قضائے عمری ادا کرتے وقت نیت کس طرح کی جائے؟
2686 مناظرمیں دبئی میں رہتا ہوں۔ یہاں عام طور پر
لوگ بغیر ٹوپی کے نماز ادا کرتے ہیں، پینٹ یا پائجامہ خاص طور سے ٹخنے کے نیچے تک
رکھتے ہیں،یہاں تک کہ نماز میں بھی اوپر نہیں اٹھاتے۔ بغیر داڑھی والا امام (یعنی
کلین شیو لڑکے) ہزاروں کی تعداد والے مقتدی کو نماز جمعہ پڑھاتے ہیں۔ کیا آپ ان تینوں
کے فضائل اور سنت کے مطابق نہ رہنے کی وعید ارسال فرماسکتے ہیں؟
مجھے قرآن اورحدیث کی روشنی میں بتائیں کہ قیام اللیل، صلاة اللیل، نماز تراویح، نماز تہجد میں کیا فرق ہے؟ ان کی کتنی رکعتیں ہوتی ہیں اور ان کے پڑھنے کا وقت کیا کیا ہے؟ ان میں سے کون کون سی نماز سنت ہے کون سی واجب کون سی مستحب؟ (۲) نماز وتر کے بعد جو دو نفل پڑھی جاتی ہے یہ کس حدیث سے ثابت ہے؟ جب کہ میں نے یہ بھی سنا ہے کہ وتر کے بعد کوئی نماز نہیں ہوتی، کیوں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ وتر کو اپنی آخری نماز بناؤ۔ (۳) رمضان میں تہجد کی نماز پڑھ سکتے ہیں کہ نہیں؟ مجھے کسی نے بتایا ہے کہ جب بیس رکعت پڑھ لیں تو پھر تہجد نہیں پڑھنی چاہیے۔کیوں کہ تہجد تراویح میں ہی آجاتی ہے۔ میرے سوالات کے جوابات قرآن کی جس آیت اور حدیث سے دیں تواس کو مکمل حوالہ کے ساتھ اور اردو ترجمہ کے ساتھ دیں۔
19457 مناظرحضرت میرا سوال یہ ہے کہ ہم لوگ امریکہ میں رہتے ہیں ایک مسجد تو آٹھ میل او رایک دس میل کی دوری پر ہے۔ میں کوشش کرکے ایک یا دو نمازیں باجماعت ادا کرتاہوں، مہربانی فرماکر تفصیلی جواب عنایت فرماویں۔ کیا اتنی دور مسجد کے ہونے سے باجماعت نماز ہم لوگوں پر کتنی ضروری ہے، کیوں کہ اگر ایک نماز پڑھ کر گھر آئیں تو پھر دوبارہ دوسری نماز کے لیے بہت کم وقت رہ جاتاہے اور سارا دن تو آفس ہی میں ہوتے ہیں، وہاں پر اکیلے ہی نماز پڑھ لیتا ہوں۔ مہربانی فرماکر غیر اسلامی ملک میں باجماعت نمازکے مسئلہ پر ذرا تفصیلی روشنی ڈال دیجئے؟
2769 مناظر