• عبادات >> صلاة (نماز)

    سوال نمبر: 155571

    عنوان: کیا نفل کی ہر ایک رکعت میں فاتحہ سورة کے ساتھ پڑھنا ضروری ہے اگرچہ امام کے پیچھے ہو؟

    سوال: کیا نفل کی ہر ایک رکعت میں فاتحہ سورة کے ساتھ پڑھنا ضروری ہے اگرچہ امام کے پیچھے ہو؟

    جواب نمبر: 155571

    بسم الله الرحمن الرحيم

    Fatwa:138-118/B=2/1439

    اگر کوئی شخص تنہا نفل نماز پڑھے تو ہررکعت میں سورہٴ فاتحہ کے ساتھ سورہ ملائے گا اور تراویح یا نماز کسوف میں نماز پڑھائے تو امام ہونے کی وجہ سے وہ ہررکعت میں سورہٴ فاتحہ اور سورہ پڑھے گا۔ اور امام کے پیچھے پڑھنے والا نہ تو سورہٴ فاتحہ پڑھے گا نہ سورہ ملائے گا وہ چپ چاپ کھڑا رہے گا قراء ة الإمام قراء ة لہ․


    واللہ تعالیٰ اعلم


    دارالافتاء،
    دارالعلوم دیوبند